Saturday, 1 October 2022

گردن توڑ بخار کا علاج

 گردن توڑبخار, علامات, تشخیص اور طبی علاج

Meningitis 


گردن توڑ بخار (میننجائٹس) دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے مائعات میں ہونے والا انفیکشن ہے۔

گردن توڑ بخار اس مائع کی ایک انفیکشن ہے جوکسی شخص کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ میں ہوتی ہے ۔اس مائع کو سیریبرو سپائنال فلوئڈ یا سی ایس ایف کہتے ہیں ۔


گردن توڑ بخار کو بعض اوقات اسپائینل گردن توڑ بخار بھی کہتے ہیں ۔


گردن توڑ بخار دماغ کی جھلیوں کا انفیکشن ہے جو کہ ایسے ریشوں کی باریک جھلیاں ہیں جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔

گردن توڑ بخار چھوٹے بچوں میں بڑے بچوں سےمختلف نظر آتا ہے

2 سال کی عمر سےبڑے بچے

2 سال کی عمر سے بڑے افراد میں عام طور پر گردن توڑ بخارکی درج ذیل علامات پائی جاتی ہیں:


تیز بخار

سردرد

اکڑی ہوئی گردن

ان علامات کو ظاہر ہونے میں کچھ گھنٹوں سے ذیادہ لگ سکتے ہیں ، یا ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ 1 سے 2 دن لیں ۔


گردن توڑ بخارکی دوسری امکانی علامتوں میں درج ذیل شامل ہو سکتی ہیں:


معدے تک بیمار محسوس کرنا ( متلی )

قے ( اُلٹیاں )کرنا

تیز روشنی کو دیکھنے میں بےچینی محسوس کرنا

گھبراہٹ

غنودگی

انفیکشن جاری رہنےکی صورت میں، ممکن ہےکہ کسی بھی عمر کے مریضوں پر بیماری کاحملہ ہو۔


چھوٹے بچے اور 2 سال کی عمر تک کے بچے

چھوٹے بچوں میں گردن توڑ بخارمختلف نظر آتا ہے ۔ ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ گردن توڑ بخار میں مبتلا چھوٹے بچوں میں درج ذیل علامات ہوں:


ذیادہ ہلنا جلنا یا ذیادہ حرکت نہ کر رہے ہوں

تُنک مزاج یا چڑ چڑے ہوں

قے ( اُلٹیاں ) آرہی ہوں

صحیح مقدار میں دودھ نہ پی رہے ہوں

بڑے بچوں میں جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ممکن ہےکہ چھوٹے بچوں میں وہ نہ ہوں،مثلاً بخار ، سردرد ، اور اکڑی ہوئی گردن۔ اگر اُن میں یہ علامات نہیں ہیں، تو عام رویہ کے برعکس ان کو یہ بتانا مشکل ہوسکتا ہے ۔


انفیکشن جاری رہنےکی صورت میں، ممکن ہےکہ کسی بھی عمر کے مریضوں پربیماری کاحملہ ہو۔


  ریڑھ کی ہڈی میں نیچے والے دو مہروں میں ایک باریک سوئی پروئی جاتی ہے۔ یہ جگہ حرام مغز کے ختم ہونے پر شروع ہوتی ہے۔ سیروبروسپائنل مادے کا ایک نمونہ لے کر ٹیسٹ کے لئے لیباریٹری میں بھیج دیا جاتا ہے۔

اگرکسی بچے کو گردن توڑ بخار ہے تو عام طور پر دماغ اور ریڑھ کی ہڈی (سی ایس ایف) کے اردگرد مائع کو ٹیسٹ کرنے سے ڈاکٹروں کو علم ہو جاتا ہے۔ سی ـ ایس ـ ایف کا نمونہ لینے کے لئے، ڈاکٹر لمبر پنکچر کرے گا ۔ آپ کے بچےکی کمر کے نچلے حصے تک ریڑھ میں سوئی لگائی جاتی ہے، جہاں پر سی ایس ایف آسانی سے دستیاب ہے ۔اس کو اسپائینل ٹیپ کہتے ہیں ۔


پھر لیبارٹری میں اس نمونےکو ٹیسٹ کیا جائےگا ۔یہ ٹیسٹ ظاہر کرے گا کہ کس قسم کا گردن توڑ بخار ہے ۔


گردن توڑ بخارکاسبب عام طور پر وائرس یا بیکٹریا ہوتا ہے

علاج کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ گردن توڑ بخار ہونے کا سبب کیا ہے ۔


وائرل گردن توڑ بخار

اگر وائرس گردن توڑ بخارکا سبب بنتا ہے تو اسے وائرل گردن توڑ بخارکہا جاتا ہے ۔عام طور پر وائرل گردن توڑ بخار زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔ یہ کسی مخصوص طریقہ علاج کے بغیر عام طور پر ختم ہوجاتا ہے ۔


جراثیمی گردن توڑ بخار

اگر گردن توڑ بخار جراثیموں کے سبب ہو تو اسے جراثیمی گردن توڑ بخار کہتے ہیں۔جراثیمی گردن توڑ بخار بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔ یہ دماغ کو نقصان ، سماعت کے ضائع ہوجانے یا سیکھنے سمجھنےکی صلاحیت سے معذوری کا سبب بن سکتا ہے ۔


جراثیمی گردن توڑ بخار کا علاج اینٹی بائیوٹک کے ذریعے سے ہوتا ہے جوکہ سیدھی بچےکے خون میں ورید کے اندر سوئی کے ذریعے دی جاتی ہے۔ عموماً، یہ اینٹی بائیوٹک جراثیمی گردن توڑ بخارکا علاج کرسکتی ہیں ۔ یہ بہت ضروری ہےکہ علاج جلد سے جلد شروع کریں ۔


جراثیمی گردن توڑ بخارکی مختلف قسمیں ہیں۔ اینٹی بائیوٹک کچھ اقسام کو پھیلنے اور دوسرے لوگوں کو متاثر کرنے سے روک سکتی ہے ۔اسی وجہ سے، یہ جاننا ضروری ہےکہ بیکٹریا کی کون سی قسم گردن توڑ بخار کا باعث ہے ۔


گردن توڑ بخار دوسرے لوگوں میں پھیل سکتا ہے

گردن توڑ بخار کی کچھ اقسام متعدی ہیں ۔ "متعدی" کا مطلب ہے کہ وہ دوسرے لوگوں میں پھیل سکتی ہیں۔ یہ بیکٹریا اس صورت میں پھیلتا ہےجب کسی متاثرہ فردکےمنہ سی نکلی لعاب یا ناک سے نکلا ہوا مواد کسی دوسرے شخص کو لگ جائے۔ درج ذیل ذریعے گردن توڑ بخار کو پھیلاتے ہیں :

کھانسنا

بوسہ کرنا

ایک ہی پیالے سے پینا


گردن توڑ بخار اتنی آسانی سے نہیں پھیلتا جیسا کہ دیگر انفیکشنز ہیں مثلاً عام نزلہ و زکام یا فلو ۔ یہ اتفاقیہ رابطہ سے بھی نہیں پھیلتا ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسی جگہ ہوا میں سانس لینے سے جہاں پر ایک گردن توڑ بخار والا شخص رہا ہو آپ کو گردن توڑ بخار نہیں لگ سکتا۔


گردن توڑ بخار والے مریضوں کے ساتھ قریبی رابطہ سےگریز کیجئے

ذیل میں دیئے گئے ایسے لوگ شامل ہیں جن کو غالباً گردن توڑ بخار متاثرہ شخص سےلگ سکتا ہے:


ایک دوست لڑکا یا دوست لڑکی, ایک ہی گھر میں رہنے والے خاندان کے افراد,

اسکول یا ڈےکیئر میں لوگوں کا رابطہ کسی ایسے شخص کے ساتھ جس کو گردن توڑ بخار ہو

ان افراد کو گردن توڑ بخار والے شخص سے قریبی رابطہ رکھنے والا کہا جاتا ہے۔


اگر آپ یا آپ کےخاندان کے دیگر افرادکا گردن توڑ بخار والے شخص سے قریبی رابطہ ہو،تو اپنےڈاکٹر سے ملئے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ آپ کو اینٹی بائیوٹک لینی پڑ جائے تاکہ گردن توڑ بخار آپ کو نہ لگے ۔


کچھ حفاظتی ٹیکے ایسے ہیں جو جراثیمی گردن توڑ بخار کی کچھ قسموں کے خلاف مزاحمت میں مدد کرتے ہیں ۔درج ذیل دیئے گئے کچھ بیکٹریا ایسے ہیں جن کے حفاظتی ٹیکے دستیاب ہیں ۔

گردن توڑ بخار انفلوئنزا( ایچ آئی بی )

نیزیریا گردن توڑ بخار کی کچھ اقسام

زنجیری نبقہ نمونیہ کی بہت سی اقسام

یہ ویکسینیں دوسرے لوگوں میں بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں مددکرسکتی ہیں۔


*نظریہ مفرد اعضاء اربعہ کے مطابق سرسام کی طبی اقسام اور ان کا ہربل علاج*


*1۔ عضلاتی سرسام*

نیند کی کمی, چہرہ نہایت سرخ, حلق بار بار خشک, پیشاب سرخ, پیاس کی زیادتی, قبض, ہذیان, اسکی اہم علامات ہین۔ 

علاج۔ 

قشری عضلاتی ملین 3 گرام دن مین تین بار بعد غذاء ہمراہ قہوہ اجوائین پودینہ دیتے رہین۔ سر پہ روغن زیتون کی مالش کرین, چوزے کا شوربہ دین اور شوربے والی مچھلی کھلائین۔ گرم ماحول مین رکھین۔ 


*2۔ سرسام قشری*

پیشاب زرد, جلن دار, کم مقدار مین بار بار آنا, تیز بخار, منہ کا ذائقہ کڑوا, بےچینی, بے قراری, چڑچڑا پن, شدید غصہ, شدید بخار کے سبب دماغی دورے, اسکی اہم علامات ہین۔ 

علاج۔۔۔۔ 

اعصابی مخاطی ملین, اور اعصابی قشری ملین دو ایک کی نسبت سے ملاکر,یا ایچ67 کا سفوف 4 گرام دن مین تین بار ہمراہ شربت بزوری اور عرق نیلوفر, کاسنی ملاکر دین۔ 

املی ایک تولہ, زیرہ سفید ایک تولہ, آلو بخارا گیارہ عدد کا آب زلال صبح شام دین۔ جب علامات مین کچھ کمی آئے تو اعصابی تریاق ایک بٹا بیس چھے رتی دن مین تین بار ہمراہ دودھ نیم گرم دین۔ قبض کی صورت مین آدھا کلو دودھ مین چھلکا اسپغول ایک چمچ ملاکر پلائین۔ مغزیات کا استعمال زیادہ کروائین۔ 


*3۔ سرسام اعصابی* 

زبان سفید, متلی, پیشاب زیادہ, جسم ٹھنڈا, سستی, لاغری, نیند کم, اسکی اہم علامات ہین۔ 

علاج۔۔۔۔ نک چھکنی سونگھا کر چھینکین لائین۔ تاکہ بلغم تحلیل ہو۔ مسہل 81 دے کر بلغم کا تنقیہ کرین۔ عضلاتی قشری اور قشری اعصابی ملین برابر ملاکر 4 گرام دن مین تین بار ہمراہ قہوہ اجوائین پودینہ دین۔ علامات مین کمی ہونے پر صبح خمیرہ گاوزبان عنبری اور شام کو اطریفل زمانی شروع کروائین۔ بڑے گوشت کی یخنی اور پکوڑے کھلائین۔ 


*4۔ سرسام مخاطی*

چہرہ سیاہ, تشنجی دورے, بصارت اور سماعت مین خلل, بیہوشی, تشنجی دورے بڑھنے سے فالج بھی ہوسکتا ہے۔ 

علاج۔ ۔۔۔۔ سر منڈوا کر زبح کیا ہوا گرم گرم کبوتر الائش صاف کرکے سر پہ باندھین۔ عضلاتی قشری مسہل دین۔ عضلاتی قشری اور قشری عضلاتی ملین برابر ملاکر 3 گرام 3 ٹائم مسلسل دین۔ پاوں کے تلووں پر روغن لونگ اور دارچینی کی مالش کرین۔ جوارش زرعونی عنبری ایک چمچ صبح شام خالی معدہ دین۔ بڑے گوشت کی یخنی اور کلونجی کا قہوہ دین۔ 

(درج بالا مجربات اربعہ فارماکوپیا اور مجربات شاکر کتاب مین درج ہین)


*تحریر و تحقیق۔ ڈاکٹرحکیم سید رضوان شاہ گیلانی*

حجامہ سینئر شہزاد شفیق 

0312 2001310 0321 2773576 

No comments:

Post a Comment